وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا عید کے دوسرے روز فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے عید قرباں کے دوسرے دن صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے النجف کالونی میں صفائی کا جائزہ لیااور شہریوں سے صفائی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ڈی گرانڈ میں قائم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپ کا معائنہ کیا،آلائشوں کیلئے بیگز کی تقسیم کئے اور موقع پر موجود شہریوں سے کام بارے استفسار کیا۔وزیر بلدیات پنجاب فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دفتر میں قائم کنٹرول روم بھی گئے اور ضلع میں جاری آپریشن کو مانیٹر کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید پر صفائی کا معیار آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا،یہ سب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی لیڈر شپ کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر شہر ہر گائوں تک پہنچایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ30ہزار ورکرز کام کر رہے ہیں، 30بلین کی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں، آلائشیں نہ اٹھائی گئی ہوں تو 1139پر اطلاع دیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ پہلی بار دیہی علاقوں میں بھی شہروں کی طرح یکساں صفائی کی جا رہی ہے۔ سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ورکرز کی بہت قدر کرتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اورسی ای اوایف ڈبلیو ایم سی نے آپریشنل پلان بارے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں