شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی آپریشن کی نگرانی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پٹھہ منڈی روڈ، مقامِ حیات روڈ، واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی، اقبال کالونی، کوٹ فرید روڈ، گل والا چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن اور ظفراللہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود عملے سے ملاقات کی۔دونوں افسران نے صفائی میں مصروف اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کردار انتہائی اہم ہے بعد ازاں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈبلیو ایم سی کے مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات، ان کی درجہ بندی، لوکیشن ٹریکنگ، اور فوری حل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں