پنجاب کا بجٹ 13جون کو پیش کیا جائے گا

لاہور( بیورو چیف)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، محکمہ سکولز کا ڈویلپمنٹ بجٹ گزشتہ سال32ارب روپے تھااس سال 110روپے تجویز کیا گیا ہے جس سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیم کے حوالے سے ترجیحات واضح ہیں، سکولوں کے ڈویلپمنٹ کے بجٹ میںچار سو فیصد کا اضافہ تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا گیا اور اس کا سہرا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سر ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سرکاری سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ 11لاکھ تھی اس سال والدین نے سرکاری سکولوں کے معیار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور 25لاکھ بچے انرول ہوئے ہیں ،آنے والے چار ماہ میں سکولوں میںتمام مسنگ سہولیات کو پورا کر دیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے کسی نے ۔سپیشل ایجوکیشن کے بارے میںکبھی سوچنا بھی نہیں تھا،ہم آٹزم سکول بنا رہے ہیں ،پنجاب کے پہلے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لئے اے ڈی بی میں فنڈزرکھا ۔ دانش سکولز کو توسیع دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت دوسرے صوبوں کے لئے پانچ ہزار سکالر شپس کا اعلان کیا ،اکیس ہزار درخواستیں آئیں ہیں آنے والے دنوں میں مریم نواز شریف باقی صوبوں کے پانچ ہزار بچوں کو سکالر شپس دیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں