ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سواردس سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر334ج ب کا علی حسن موٹر سائیکل پر اپنے دوست علی رضا کے ہمراہ چراغ آباد کے قریب پانی لینے کی غرض سے جا رہے تھے کہ راستہ میں تیز رفتارٹرالر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں علی حسن موٹر سائیکل سے گر کرشدیدزخمی ہو گیاجسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاجو کہ راستہ میں ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سے ٹرالر سمیت فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے تھانہ نواں لاہور پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔علی حسن کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیانوجوان کی اچانک حادثاتی موت پرعلاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں