اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں کمی

کراچی (بیوروچیف) ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں کمی کردی گئی ‘گزشتہ برس ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65ارب روپے تھا جو اب بڑھانے کے بجائے کم کرکے 39.5ارب روپے کردیا گیا ہے۔بجٹ میں 11نئے دانش اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا گیا، ان میں سے تین دانش اسکول آزاد کشمیر، تین گلگت بلستان، چار بلوچستان اور ایک اسلام آباد میں قائم ہوگا، اس مقصد کے لیے 9اعشاریہ 8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے بھی 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں