حکومت کا ارشد ندیم سپورٹس اکیڈیمی کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے جیولین تھرور ارشد ندیم کے نام پر سپورٹس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرارشد ندیم سپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر بجٹ میں سپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈزمختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے لیے 30کروڑ روپے تجویز کیے گئے۔ دستاویز میں کہا گیا کہ سپورٹس اکیڈمی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی، اس منصوبے کی مجموعی لاگت کاتخمینہ2ارب 85کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں