ڈاکو بے قابو،آج پھر76مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے جاری، آج پھر مزید76 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین کو اغواء کر لیا ، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کے افضال کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے فیضان کی بھابھی (ن) کو ملزمان عمیر وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ علوی پارک کے رہائشی رضوان کی ہمشیرہ (م) کو ملزمان آصف وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ240گ ب کی آسیہ بی بی کی بیٹی(س) کو نامعلوم، قصبہ تاندلیانوالہ کے علاقہ21گ ب کے ندیم نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ(الف) کو ملزمان عابد وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امباں والی پلی کے قریب علی عباس سے ڈیڑھ لاکھ و فون، ریجنسی پلازہ کے باہر عمار سے جھپٹامار کر فون چھین لیا، جھنگ روڈ شاداب کالونی کے حمزہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ بوہڑ چوک کے قریب نبیل سے40ہزار و فون، ریگل روڈ پر جگت سنگھ کی دکان سے55ہزار کا سامان چوری، ملوائیانوالہ روڈ کے امین کے گھر سے سولر پلیٹس سامان چوری،49ر ب کی عاصمہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، 218ر ب کے انس عمر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سنت سنگھ والا پھاٹک کے قریب سید منیب حیدر سے80ہزار و فون،203ر ب کے دانش سے نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر نجف سے نقدی و فون، دھنولہ روڈ پر ناظر حسین سے30ہزار و فون، بھائی والا کے علی منیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے، دھنولہ کے سہیل نوید سے25ہزار و فون، 202ر ب کے حق نواز سے35ہزار و فون، کھجوراں والا باغ کے قریب رفیق سے20ہزار و فون، نیشنل کالونی کے طارق سے50ہزار و فون، باگیوال میں حافظ راشد کی دکان لوٹ لی، عبداللہ پور کے قریب حسنین سلیم سے جھپٹا مار کر فون، جھال چوک کے قریب عدنان سے81ہزار و فون چھین لیا۔213ر ب کے قریب حبیب سے لیپ ٹاپ و فون، سرسید ٹائون کے ولید سے نقدی و فون، کشمیر پل کے قریب طاہر محمود سے جھپٹا مار کر فون، 88گ ب کے نذیر احمد کی حویلی سے جانور چوری،263ر ب کے بلال سے نقدی و فون، 259ر ب کے رفیق کی حویلی سے قیمتی گھوڑا چوری، ایوب ریسرچ کے قریب عمران سے30ہزار وفون، 57ج ب کے اکرام سے25ہزار و فون، ڈینگا پھاٹک کے قریب عمر فاروق کی دکان سے بیٹریاں چوری، 66ج ب کے فرید حسین کی دکان سے90ہزار کی کھادیںچوری،سیٹلائٹ ٹائون کے زاہد حسین کی دکان سے سامان چوری، مدنی چوک سمن آباد کے نصیر سے نقدی و فون، مظفر کالونی کے نعمان سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے، مدنی چوک کے قریب خالد سے جھپٹا مار کر فون،209ر ب کے مشتاق سے45ہزار و فون چھین لیا،نور پور کے اکرم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان چوری، 240گ ب کے قریب صغیر سے جھپٹا مار کر فون،534گ ب کے حذیفہ سے 90ہزار و فون،105گ ب کے لطیف سے37ہزار و فون،98گ ب کے سمیع اللہ سے 5ہزار و فون،69ر ب کے عبدالرحمن سے موٹر سائیکل نقدی و فون،52ر ب کے حاجی شکیل سے نقدی و فون چھین لیا، بلال ٹائون سمندری کے اشرف سے 80ہزار وفون،470گ ب میں ارشد کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 169گ ب کے اصغر علی کے ڈیرہ سے مویشی، 205گ ب کے اسامہ سے موٹر سائیکل، 463گ ب کے منیر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کامال و زر لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے۔علاوہ ازیں آرمی آفیسر سنٹر سے حیدر علی، نیو سول لائن سے وقاص، الائیڈ ہسپتال سے سید حسن افضل، گلشن کالونی کے نوید جاوید، سدھو پورہ کے ذوالفقار علی، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے مظہر فرید، اچکیرہ کے مزمل حسین، اکبر چوک گلستان کالونی سے منور حسین، مانانوالہ کے محمد حسن، سفیان ٹائون کے علی رضا، مدینہ پارک کے تنویر احمد، گٹ والا پارک سے عمران، نواز شریف پارک سے کامران،245ر ب کے ارشاد، دکن پارک سے ابو بکر، جنرل ہسپتال سمن آباد سے اویس، علامہ اقبال کالونی سے قمر زمان، مدینہ آباد کے یٰسین، واٹر ورکس جڑانوالہ سے افتخار،25گ ب کے آصف،200ر ب کے اسامہ بلال شہید پارک سے احمد، دربار ماموں کانجن سے اصغر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں