پولیس لائن کمپلیکس سے حساس ادارے کا یونیفارم پہنے 2جعلی افسر گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پولیس لائن کمپلیکس میں حساس ادارے کا یونیفارم پہنے دو جعلی افسر پکڑے گئے، کوتوالی پولیس نے دھوکہ دہی فراڈ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق قانونی کارروائی کرنے والے سب انسپکٹر سید کاظم علی شاہ نے بتایا کہ وہ پولیس لائن کمپلیکس میں موجود تھا کہ 2ملزمان محمد جنید اکرام ولد محمد اکرام سکنہ زائد ٹائون ، محمود علی ولد اشرف سکنہ سندھو ٹائون علی ہائوسنگ کو جنہوں نے حساس ادارے کے مونو گرام والا یونیفارم پہن رکھا اور خود کو حساس ادارے کے آفیسر کے طور پر تعارف کروایا اور سرکاری ادارے کا سروس کارڈ بھی دکھایا شبہ ہونے پر تصدیق کی تو دونوں ملزمان نے جعلسازی کرتے ہوئے دھوکہ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، پکڑے جانے والے ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں