بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ،بوجھ نہیں ڈالا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمد منے خان نے کہاہے کہ میاں نوازشر یف کی پالیسی کے مطابق مرکزی اور پنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں عوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیابی اوراب وفاقی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دیا گیاہے بوجھ نہیں ڈالاگیااس کے باوجودکچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں ۔ پنجاب حکومت کے بجٹ میں بھی غریب اورمڈل کلاس کے طبقے کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہرسطح پر عوام کی مشکلات ختم اور انہیں خوشحال دیکھناچاہتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دبائو کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیاگیا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی قومی اسمبلی میں جو کچھ ایک مخصوص گروہ نے کیا، وہ پوری قوم نے دیکھا، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو نقصان ہو-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں