تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر،ایک شخص جاں بحق،ٹریکٹر ڈرائیور فرار

گوجرہ ( نامہ نگار) تیز رفتار ٹر یکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر ایک شخص جا ں بحق ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 355 ج ب کا رکشہ ڈرائیور بوٹا بوبک چوک سے رکشہ پر سواریا ں لے کر شہر کی طرف جا رہا تھا کہ چک نمبر 304 ج ب کٹھور کے قریب جھنگ روڈ پر سواری اٹھا نے کیلئے رکشہ کو دوسری سا ئیڈ پر لے کر جارہا تھا کہ شہر کی طرف سے آ نے وا لی ٹر یکٹر ٹرا لی نے ٹکر ما ر دی جس پر رکشہ میں سوار چک نمبر 355 ج ب کا 45 سا لہ محمد اشرف رکشہ سے گر گیا تو ٹریکٹر ٹرالی اسکے اوپر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی اور ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں