ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا دورہ ماموں کانجن

ماموں کانجن (نامہ نگار)ماموں کانجن کے دو چکوک میں مویشیوں کی پر اسرار بیماری کی ہلاکت کی خبر شائع ہونے پر لائیو سٹاک فیصل آباد ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر خلیق قریشی کی سربراہی میں ماموں کانجن پہنچ گئی جہاں انکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رانا اعجاز احمد لیبارٹری انچارج اے ڈی آئی او ڈاکٹر ندیم بھٹی اور انچارج سی وی ڈی 550گ ب ڈاکٹر وسیم خالق سٹاف سمیت موجود تھے انہوں نے چک553 اور 554 گ ب میں متاثرہ کاشتکاروں کے مویشیوں کے بلڈ سیمپل کئے اور دیگر پالتو جانوروں کی چیک کیا جن کا ٹمپریچر نارمل پایا گیا ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ماموں کانجن کے پورے علاقہ میں گل گھوٹو اور منہ کھر کی بیماری کی ویکسیئن پہلے ہی ہو چکی ہے اور گزشتہ روز مرنے والے مویشی گل گھوٹو سے نہیں مرے بلکہ ہیٹ سٹروک سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث جانور ہیٹ سٹروک سے متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ پالتو جانوروں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے کمروں اور حویلیوں کی بجائے کھلی ہوا میں سائے دار درختوں کے نیچے باندھنے کااہتمام کریں دن میں تین سے چار مرتبہ پانی پلائیں گلو کوز اور شکر سمیت دیگر ٹھنڈی اشیا دیں انہیں دن میں چار سے پانچ مرتبہ نہلائیں یا کچھ ٹائم کے لئے پانی کے تالاب میں چھوڑیں واضح رہے کہ گزشتہ روز ماموں کانجن کے دو چکوک553,554گ ب میں چار زمینداروں کی پانچ بھینیں اور گائے گلہ پھولنے سے چند گھنٹوں میں مر گئی تھیں جسکا متاثرین نے گل گھوٹو کاشبہ ظاہر کیا تھا جسکی میڈیا میں خبر شائع ہونے پر لائیو سٹاک کی ٹیم معائنہ کے لئے یہاں پہنچی ہے
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں