آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے 20اوورز کے فارمیٹ (ٹی 20) میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے، جوز بٹلرپانچویں اور بھارت کے سوریا کمار یادیو چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں،ٹی 20رینکنگ میں پاکستان کی بابر اعظم 12ویں اور محمد رضوان 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں