ایوان رومیو نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

پیرس(سپورٹس نیوز)سپین کے سائیکلسٹ ایوان رومیو نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ 21 سالہ ایوان رومیو کی یہ کرائیٹیرم ڈو ڈافین ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین کا 77 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے بووڈ سے چرنٹونائے تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 207.2 کلو میٹر پر محیط تھا۔21 سالہ ایوان رومیو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 207.2کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 34 منٹ اور 10 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں