تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج

کمالیہ(نامہ نگار)اوور لوڈنگ کرکے تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور زکے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں ٹریفک وارڈن محمد احسان نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیو ر حضرت خان کے خلاف ٹریکٹر ٹرالی کو اوور لوڈ کرکے انتہائی تیز رفتار ی سے چلانے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔دوسرے واقعہ میں انچارج ٹریفک احمد کریم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت نذیر کے خلاف تیز رفتار ی اور لاپرواہی سے ٹرالی ٹریکٹر چلانے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں