ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،جڑانوالہ میں4ماہ سے بند واٹر پلانٹ فعال

جڑانوالہ (صابر گھمن سے) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس”4ماہ سے بجلی بل کے بقایا جات ادا کرکے دوبارہ میٹر لگوا کر اسلام پورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کر دیا گیا،اہلیان علاقہ کا ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش کو خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ میونسپل کمیٹی دفتر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے لگا دئیے گئے ہیں مگر میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث اسلام پورہ کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا 4ماہ کا بقایا بجلی بل ادا نہ کیا گیا ہے جس پر فیسکو نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا بجلی بل کی عدم ادائیگی پر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث قیامت خیز گرمی میں اسلام پورہ کے مکین پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی دفاتر میں تزئین و آرائش پر لاکھوں خرچ کرنیوالے افسران پر 4ماہ کا بقایا بل بھاری پڑ چکا ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ 4ماہ سے بجلی بل کے بقایا جات فی الفور ادا کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو کیا جائے جس پر تحصیل انتظامیہ نے بجلی بل کے 4ماہ کے بقایا جات ادا کرکے بجلی کنکشن بحال کروا کر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو چالو کر دیا ہے۔ 4ماہ سے بند واٹر فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ چالو کروانے پر اہلیان اسلام پورہ نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں