چنیوٹ(نامہ نگار) بھوانہ چنیوٹ روڈ پر شاہزور ڈالہ اور رکشہ میں تصادم، 1شخص جاں بحق،4شدید زخمی، تفصیل کے مطابق بھوآنہ چنیوٹ روڈ پر اڈہ پٹھان کوٹ کے قریب شاہزور ڈالے کی ٹکر سے رکشہ میں سوار افراد کو شدید چوٹیں آئیں، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 66سالہ عابد حسین، 20سالہ حسنین ،56سالہ نواز،55سالہ گلزار اور50سالہ ممتاز بی بی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دوران علاج عابد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔




