فنانس بل 2025میں بے ضابطگیوں بارے کمیٹی تشکیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان نے فنانس بل2025ء میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور ان کے تدارک کیلئے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسان ملک کی قیادت میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جو کہ فنانس بل2025ء میں ٹیکنیکل اور لیگل بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیلئے اپنی تجاویز پیش کریگی، جس کے چیئرمین پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک ہونگے، جبکہ شریک چیئرمین ایف بی آر کے نمائندے واجد علی، ڈاکٹر نجیب احمد میمن جبکہ ممبران میں یف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوزرشاد،کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی،پشاور چیمبر کے صدر فضل نعیم خان، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ایوب میرانی، اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی، فیصل آباد چیمبر آف انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، پاکستان ٹیکسائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین سہیل پاشا، سیکرٹر ی جنرل OICCIکے عبدالعلیم شامل ہیں، مذکورہ کمیٹی 25جون2025تک فنانس بل میں بے ضابطگیوںبارے سفارشات جمع کروائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں