ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ویژن کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بنیادی ہیلتھ یونٹ چک نمبر321کا تفصیلی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مفت ادویات کے سٹاک کو بھی بغور چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے تاکہ کسی بھی شہری کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔




