فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد علی بخاری نے وفاقی بجٹ 26-2025کو معاشی استحکام اور عوامی بہبود کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ نہ صرف معاشی سمت کا تعین کرتا ہے بلکہ یہ قومی ترقی، عوامی فلاح اور اقتصادی خود مختاری کے اہداف کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ پاکستان کی معیشت کو گرداب سے نکال کر ترقی کے واضح راستے پر گامزن کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے جس سے متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف ملے گا۔




