گوجرہ ( نامہ نگار) چورو ں نے موٹر سا ئیکل چوری کی وارداتو ں کا سلسلہ جاری رکھا دو مذید موٹر سا ئیکلیں چوری کرلیں ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ حیدر پارک کے پطری مسیح نے اپنی موٹر سا ئیکل نمبری FDN3017 اپنے گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جو نا معلو م چور چوری کرکے فرار ہوگئے علا وہ ازیں محلہ عثما ن ٹائو ن کا منیر احمد اپنی موٹر سا ئیکل نمبری FDR3321 پر سوار ہوکر جھنگ روڈ پر سیر کیلئے پارک آ یا موٹر سا ئیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سا ئیکل غائب پا ئی جو نا معلو م چور چوری کرکے فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے چورو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




