نعمان اعجاز کم آمدن والوں کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے’نعمان اعجان اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی سٹوری میں لکھا کہ 20ہزار تنخواہ لینے والے کو 60روپے یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں