ڈپٹی چیف آفیسر MCFان ایکشن،ڈگلس پورہ میں پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس کی زیرنگرانی ڈگلس پورہ’ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھ بازاروں سمیت شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، ہیوی مشینری کیساتھ پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ شہر بھر میں کسی کو بھی دوبارہ تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انسداد انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ڈگلس پورہ میں دوبارہ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تھڑے وغیرہ مسمار کرتے ہوئے فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی کروا دیئے۔ اس کے ساتھ آٹھ بازاروں کا وزٹ کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے اور دکانوں کے باہر سامان رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لے کر دکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فروس کا کہنا تھا کہ شہر کے خوبصورتی حسن کو بحال کرنے کیلئے زیروٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دکانوں اور گھروں کے باہر پختہ تھڑے’ واش رومز’ گیراج وغیرہ کو ازخود مسمار کر دیں۔ ہیوی مشینری سے تجاوزات کو ختم کرنے کے دوران ان کا زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاجر برادری دکانوں کے باہر فٹ پاتھ کو خالی رکھیں تاکہ پیدل چلنے اور خریداری کیلئے آنیوالوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں