قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے2خواتین سمیت6افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بھائی نے بہن کو گولیاں مار دیں جبکہ دیگر واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ آئرن مارکیٹ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم قاسم کی فائرنگ’ گولی لگنے سے اسکی اہلیہ 24سالہ سدرہ پروین اور ایک راہگیر محمد فقیر ولد ریاض بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ ترکھانی کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل نوجوان احمد نے فائرنگ کر کے بہن عاصمہ زوجہ نعیم کو زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں ستیانہ کے علاقہ 72 گ ب میں عداوت کی بناء پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے 26سالہ علی عباس ولد اﷲ بخش گولیوں کا نشانہ بنا’ تھانہ روشن والا کے علاقہ 243رب میں پرانی دشمنی کی بناء پر ملزمان احسان وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف نعیم کو لہولہان کر دیا’ سمن آباد کے علاقہ عزیز ٹائون میں معمولی جھگڑے پر ملزمان ببی وغیرہ نے بابر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں