جیل ملازم نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جیل پولیس ملازم نے طلاق یافتہ بیوی کو قتل کرکے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی،مقتولہ 2بچیوں کی ماں اور گھر میں ٹیوشن پڑھا کر گزرا کرتی تھی،پولیس نے خود کشی کرنیوالے پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل پولیس ملازم تنویر احمد نے تھانہ سٹی کی حدود علوی پارک میں رہائش پذیر اپنی سابقہ بیوی شازیہ کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی پولیس کے مطابق مقتولہ شازیہ نے 6سال قبل تنویر احمد سے طلاق لے لی تھی اور اپنے گھر میں 2بیٹیوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی اور محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر گزر بسر کر رہی تھی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقتولہ شازیہ کے بھائی کی مدعیت میں خود کشی کرنیوالے پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں