شناختی کارڈ بنوانے آیا شہری موٹر سائیکل سے محروم

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے نادرا آفس سے شناختی کار ڈ بنوانے آئے شہری کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔کامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ محلہ گلشن اقبال کا قاسم علی اپنی موٹر سائیکل نمبری441ایس جی ایچ پر سوار ہو کر مونگی روڈ پر نادراآفس شناختی کارڈ بنوانے کی غرض سے آیااورموٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا واپسی پر موٹر سائیکل غائب پائی گئی جو نامعلوم چور چوری کر کے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے ۔واضح رہے کہ گوجرہ میں موٹر سائیکل چوروں کا گروہ سرگرم ہیں جو آئے روز شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرارہوجاتے ہیں اور پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے مقامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں