صفدرآباد(نامہ نگار)بچوں کی لڑائی پر تلخ کلامی کے نتیجے میںایک شخص ہلاک،معمولی لڑائی جان لے گئی۔اطلاعات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رحمت کالونی میں بچوں کے درمیان لڑائی ہو گئی جس پر ذیشان اور افتخار خان میں تلخ کلامی ہوئی۔ذیشان نے فائرنگ کر دی،افتخار خان کی آنکھ پر گولی لگی جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،حالت تشویشناک ہونے پرجنرل ہسپتال لاہور ریفر کیا گیا مگر افتخار خان دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کارروائی شروع کر دی۔




