فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محمد نفیس انجم دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال، ریسکیو افسران و سٹاف، میڈیا نماندگان ، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ محمد نفیس کو مانانوالا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شرکا نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور ریسکیو 1122 فیصل آباد کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ شہید محمد نفیس مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، 1بیٹی اور 2بیٹے چھوڑے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار کی اچانک موت محکمہ اور شہید کے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک شہید اہلکار کی فیملی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔




