سرگودھا میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ شہریوں کی جان کیلئے خطرہ

سرگودھا (بیورو چیف) حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ شہریوں کے جان و مال کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اکا دکا کاروائی دیکھنے میں آرہی ہے اس کے باوجود کھلے عام پٹرول کے ساتھ ساتھ منی پٹرول پمپ کی صورت میں پٹرول فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پر نہ کوئی حفاظتی اقدامات ہیں اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف موثر کاروائی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال کے لیے شدید خطرات بڑھتے جا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آبادیوں کے درمیان میں کھلے عام اور منی پٹرول پمپ شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں اس لیے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کریں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں