عوامی مطالبہ پر ملت ایکسپریس کیساتھ ACکوچ کا اضافہ

سرگودھا (بیوروچیف) ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری لالہ موسی سے براستہ سرگودھا فیصل آباد کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچ کا اضافہ کیا جا رہا ہے مسافروں کے مطالبے پر یہ اے سی کوچ لالہ موسی سے ملت ایکسپریس کے ساتھ منسلک کی جائے گی قبل ازی لالہ موسی سے فیصل آباد تک مسافروں کے لیے اے سی کی سہولت میسر نہیں تھی اب محکمہ ریلوے نے عوامی مطالبے پر اس سہولت کو بحال کر دیا ہے اور یکم جولائی سے ملت ایکسپریس کے ساتھ اے سی سٹینڈرڈ کی بوگی لالہ موسی سے منسلک کر دی جائے گی جس سے لالہ موسی منڈی بہاولدین ملکوال سرگودھا چنیوٹ کے مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی سٹینڈر کی منسلک کا فیصلہ وزارت ریلوے نے کیا ہے جو یکم جولائی سے ملت ایکسپریس کے ساتھ منسلک کر دی جائے گی اور اس کا کوٹہ لالہ موسی منڈی بہاولدین ملکوال اور سرگودھا کے مسافروں کے ساتھ ساتھ چنیوٹ کے لیے مختص کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو بہتر سے بہتر سفری سہولت میسر آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں