عالم اسلام متحدہو کر اسرائیل کو جواب دے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے راہنما کراسان خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ایران پر حملہ وحشیانہ، بلا جواز اور کھلی جارحیت ہے۔ اسرائیل کے ایران پر حملہ کو وحشت و دہشت درندگی و جارحیت کی انتہاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے۔ایران پر حملہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ایران نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد، غزہ میں انسانیت کی نسل کشی کے خلاف مظالم کی جرآت مندانہ حمایت کی۔اسرائیلی صیہونی عالمی غنڈہ گردی، اسرائیل کی اور دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں