ایران پر بلا جواز اسرائیل کا حملہ کھلی جارحیت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اسرائیلی حملے کو مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیلی حارحیت نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دو چار کردیا ہے۔ ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنس دانوں کی شہادت کو اسرائیل کا ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔ اسرائیل اپنے سرپرستوں کے ساتھ مرحلہ وار عالم اسلام پر حملہ آور ہے۔عالم اسلام کو متحد ہوکر اسرائیلی درندگی، جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔غزہ کے مظلوموں کی مدد پر زبانی جمع خرچ کیا گیا اور عالم اسلام کی بے عملی نے اسرائیل کو وحشی اور خونخوار بنادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں