جڑانوالہ (نامہ نگار)محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد پنوں کی ممبران امن کمیٹی اور تاجران کیساتھ تعارفی میٹنگ۔ تفصیلا ت کے مطابق امن کمیٹی کا کردار محرم الحرام ، رمضان المبارک اور ربیع الاوّل کیساتھ سا تھ بقیہ دنوں میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے،امن کمیٹی نے اہم مذہبی موقعوں اور تہوار پر بھر پور کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد پنوں نے ممبران امن کمیٹی کے ساتھ تعارفی میٹنگ سے کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام اپنی تقاریر میں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیں، آپ لوگوں کو ہمیشہ پر امن رہنے اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں۔کسی بھی مسجد یا عبادت گاہ میں اگر کوئی مذہبی واقعہ پیش آئے تو مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔جبکہ ممبران امن کمیٹی نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیااور قیام امن کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔




