پٹرول اورڈیزل مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگاکر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 95پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلا ق آئندہ پندرہ روز کے لیے گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 258روپے 43پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262روپے 59پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، قیمتوںمیں اضافہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیاگیا جن کا اطلاق 16جون سے کردیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں