ایران اسرائیل جنگ’ پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی (بیوروچیف) ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے، 16پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے جدہ، مشہد، بغداد اور تہران کی 8پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے اسلام آباد سے نجف کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔جدہ، دبئی، بحرین، راس الخیمہ سے اسلام آباد کی پروازوں میں 1سے 5گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں