پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ آ ج پنجاب کاپیش ہونے والابجٹ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق عوام دوست اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیا تی ویژن کا آ ئینہ دارہوگا-ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جوعوام کو مشکلات سے نکالنے اورہر طبقہ کوبنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے متحرک ہیں-انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گاتوملک معاشی طورپرمستحکم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادانہ کرنے والے قومی مجرم ہیں-آ ج اگرٹیکس کی حیثیت رکھنے والے دیانتداری سے ٹیکس اداکریں اور اربوں روپے کی بجلی چوری پر کنٹرول کیاجائے تو پاکستان کو قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پنجاب میں نیا ٹیکس نہ لگانے اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھنے کی تجویز قابلِ قدر ہے۔ توقع ہے کہ وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال ترجیحی پالیسی ہو گا، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے جاری رکھے بجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین، بچوں، معذور افراد، محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا، بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں