دو پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مقدمہ درج

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے دو پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر مقدمات کے اندراج کے بعد حوالات میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق ایس آئی عاقب رازق نے556گ ب کے رہائشی عابد علی ولد محمد افضل قریشی کو بنگلہ چوک سے جبکہ اے ایس آئی صابر علی نے چک548گ ب کے رہائشی محمد مرزا ولد عبدالواحد کو شہر میں دوکانوں سے بھیک مانگتے ہوئے پکڑ کر ان سے بھیک میں مانگی رقم قبضہ میں لیکر الگ الگ مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا واضح رہے کہ ماموں کانجن کا علاقہ ایک عرصہ سے خوبرو اور پیشہ ور گداگروں کے لئے پرکشش بنا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں