عرس بابا جی مانک شاہ شروع ہوگیا

صفدرآباد(نامہ نگار)سالانہ عرس مبارک بابا جی مانک شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا آغاز ہو گیا ۔شاہ کوٹ روڈ صفدرآباد پر واقع گائوں رحیم آباد(چور کوٹ) میںنہر کے پل پر دربار عالیہ میںعرس کی تقریبات میںہزاروں افراد کی شرکت ،زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔دکانیں سج گئیں ،مقامی اشیاء کی خرید و فروخت شروع ہو گئی۔جلیبیوںاور مٹھائی کے سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔علاقہ بھر کی عوام جوق در جوق مزار شریف پر حاضری دے رہی ہے۔کیا بچے اور کیا بوڑھے سب آستانہ مبارک نانک شاہ صاحب پر آجا رہے ہیں۔اس میلے کی نمایاں اور اہم بات یہ ہے کہ یہاں ہر سال میلے کے موقع پر کبڈی کے شاندار مقابلے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں