امیر اور بے وفا شخص کا انتخاب کروں گی، کومل میر

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر کا کہنا ہے کہ امیر اور بے وفا شخص کا انتخاب کریں گی۔حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کومل میر سے میزبان نے پوچھا کہ پیسہ یا پیار؟ جواب میں اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔کومل میر نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہے لہذا وہ بے وفا اور امیر شخص کو منتخب کریں گی۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر نے ایمانداری سے جواب دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں