فاسٹ بائولر خرم شہزاد کا انگلش کائونٹی ورسٹر شائر سے معاہدہ

لاہور (سپورٹس نیوز) وورسٹر شائر نے پاکستانی فاسٹ بالر خرم شہزاد کو سائن کرنے کی تصدیق کر دی ہے جو جولائی کے شروع میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی کے متبادل کے طور پر کائونٹی سائیڈ کو جوائن کریں گے۔ڈفی کلب چھوڑنے کے لیے تیار ہیں اور شہزاد 4 جولائی کو باضابطہ طور پر ورسٹر شائر کے ساتھ منسلک ہوں گے۔25 سالہ تیز گیند باز ٹیم کے بقیہ پانچ کائونٹی چیمپئن شپ میچوں، ان کی ون ڈے کپ مہم اور T20 بلاسٹ کے کم از کم آخری چھ گروپ مرحلے کے میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔خرم شہزاد، جنہوں نے پاکستان کے لیے چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 20 وکٹیں حاصل کی ہیں، انگلینڈ میں اپنے آنے والے دور کے بارے میں پرجوش ہیں۔خرم شہزاد نے پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں ایک مضبوط ساکھ بنائی ہے جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 26.25 کی اوسط سے 201 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں