پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر

کوالالمپور(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد تین ،تین گول سے برابر ہوگیا۔پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی کا انتہائی دلچسپ میچ دیکھنے کا ملا ہے، گرین شرٹس نے میچ میں 2مرتبہ برتری حاصل کی لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمن اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں