مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار،3ساتھی فرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی کی حدود میں (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ریکارڈ یافتہ 1ڈاکو گرفتار’ 3ساتھی فرار ہو گئے،ا نچارج (سی سی ڈی) فاروق ناظر نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کے قبضہ سے چھیننی گئی موٹر سائیکل 30بور پسٹل،موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ فاروق ناظر ہمراہ ملازمین سرکاری گاڑی میں بسلسلہ ریڈ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پر جا رہے تھے کہ چک نمبر 237گ ب کے قریب سڑک پر واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوئوں نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران سی سی ڈی نے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔ سی سی ڈی پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکو کی شناخت توقیر ولد ناصر عباس ساکن 214ر-ب ڈھڈی والا کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے خلاف مختلف تھانہ جات میں ڈکیتی راہزنی جیسے سنگین نوعیت کے 30مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ریکارڈ یافتہ ڈاکو کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی شناخت علی ثقلین ولد نفرا ساکن 240موڑ جڑانوالہ،فیصل شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنکی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں۔ سی سی ڈی پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانیوالے ڈاکو کے قبضہ سے ایک عدد 30بور پسٹل موبائل فون اور مدنیہ ٹان فیصل آباد کے مقدمہ نمبر 1593/25میں چھیننی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے تھانہ سٹی پولیس نے انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ فاروق ناظر کی مدعیت میں 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں