فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رقم نہ دینے پر نشئی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو لہولیان کر دیا، ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروب کو تشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت ملزم بھائی ساجد کی تلاش شروع کر دی۔ تھانہ ستیانہ کے علاقہ38گ ب کے رہائشی خالد محمود نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی ساجد نشہ کرتا ہے اور اس نے نشہ کرنے کیلئے رقم مانگی تو اس نے انکار کر دیا جس پر مشتعل بھائی نے موقع پا کر بڑے بھائی خالد محمودکو گولیاں مارکر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا تو وہاں پر موجود افراد نے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا اور پولیس نے ملزم بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔




