FDAسٹی سپورٹس کمپلیکس میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ ایف ڈی اے سٹی کے رہائشیوں کو بہترین ماحول میں کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت مینجمنٹ کمیٹی سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ممبرشپ کے خواہش مند درخواست گزاروں سے انٹرویوز لئے جبکہ اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس کے حوالہ سے مختلف امور کا جائزہ لے کر ان کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ممبرز سے انٹرویو میں کھیلوں اور جسمانی ورزش میں دلچسپی و دیگر متعلقہ امور بارے سوالات پوچھے گئے۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی وتفریحی امور میں عمدہ نظم ونسق سے شہریوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہوگا۔ڈی جی ایف ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں