امریکہ ‘اسرائیل دُنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امریکہ اسرائیل کے ذریعے پوری دنیا کا امن تباہ کر نا چاہتا ہے۔ امریکہ امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتا ہے اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ۔ یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل ملکر امت مسلمہ پر حملے کر کے پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے مگر پوری امت مسلمہ اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور اسرائیل اور امریکہ کو منہ توڑجواب دیا جائے آج پوری امت مسلمہ ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران پر حملہ اسرائیل کا بزدلانہ عمل ہے فلسطین میں بیگناہ معصوم بچوں اور عورتوں، بوڑھوں کو نشانہ بنایا گیا آج ضرورت ہے کہ امت مسلمہ غداروں کو پہچانے اور انکاصفایا کر کے امریکہ و اسرائیل کو شکست دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں