سرگودھا(بیوروچیف)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے خاتون سیاسی رہنما سمیت تین مخالفین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں ملز گیٹ کے قریب گھر پر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد کی فائرنگ کر کے خاتون سیاسی راہنما سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے ۔




