سرگودھا(بیوروچیف)ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمد نے اندرون شہر میں پبلک ٹرانپورٹ پر اوور لوڈنگ کرنیوالے اور ہیوی ٹریغک داخل کرنیوالے ٹرانسپورٹر کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے۔ حادثات کی روک تھام کے لیے بھی انقلابی اقدامات اٹھا کر شہریوں کے دل جیت لیے۔وزیر اعلی پنجاب آئی۔جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی آئی جی’ ڈی پی او سرگودھا کی ہدائت پر اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیں کیخلاف پرچے کاٹ کر عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔ ڈی۔ایس۔پی ٹریفک سعید احمد ایک قابل محنتی افیسر ہیں اس سے پہلے وہ فیصل اباد میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں Dspٹریفک میرٹ پر کام کرنیوالے افسر ہیں انکی تعیناتی سے سرگودھا میں ٹریفک مسائل نہ ہونے کے برابر ہو چکے ہیں۔




