حارث رئوف میجر لیگ میں ٹاپ بائولر بن گئے

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف میجر لیگ میں ٹاپ بولر بن گئے ہیں۔میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔سان فرانسسکو کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے نیویارک کے خلاف 24رنز کے عوض 2وکٹ اپنے نام کیں۔حارث رئوف نے گزشتہ روز لاس اینجلس کے خلاف 4وکٹ لیں جبکہ افتتاحی میچ میں واشنگٹن کے خلاف ان کی وکٹوں کی تعداد 3تھی۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے میجر لیگ کے 3میچز میں 9وکٹیں لی ہیں، وہ اس وقت ایونٹ کے ٹاپ بولر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں