اسلام آباد(سپورٹس نیوز)باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون 2025 کو دوپہر اڑھائی بجے پی ایس بی کوچنگ سینٹر، فیروز پور روڈ، لاہور میں منعقد ہوں گے۔اس حوالے سے امیدواروں اور ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ صدر، سیکرٹری جنرل اور خزانچی کے عہدوں کے لیے تین تین امیدوار جبکہ نائب صدر کے عہدے کے لیے11امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ فیڈریشن کے آئین کے آرٹیکل IX (a) کے تحت ”ایگزیکٹو ممبر”کی کیٹیگری کو منسوخ کر دیا گیا ہے، لہٰذا اس عہدے کے لیے کوئی انتخاب نہیں ہوگا’انتخابی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ، فیڈریشن کے آئین، متعلقہ قواعد و ضوابط اور نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔




