پشاور کی اسکوائش اسٹار بہنوں نے امریکہ میں پاکستان کا پرچم بلند کر دیا

ورجینیا (سپورٹس نیوز)خیبرپختونخوا کی ہونہار اسکواش کھلاڑی بہنوں سحرش علی اور ماہ نور علی نے امریکہ میں ہونے والے یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔گرلز انڈرـ15 کیٹیگری کے فائنل میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھیں۔ سحرش علی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ماہ نور علی کو 3ـ2 سیٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔سحرش علی کی کامیابی کا اسکور 12ـ10، 11ـ13 ، 11ـ8، 8ـ11 اور 8ـ11 رہا۔یاد رہے کہ سحرش علی کا یہ مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر 18واں گولڈ میڈل ہے۔ماہ نور علی نے بھی رنر اپ رہ کر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔یہ پہلا موقع ہے کہ یو ایس جونیئر گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں فریق پاکستانی بہنیں تھیں، جسے اسکواش حلقے میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں