شندور پولو فیسٹیول 2025 کا میلہ 20 تا 22 جون ہو گا

گلگت(سپورٹس نیوز) روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد20سے22جون تک شندور میں کیا جائے گا۔شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔روایتی شندور فیسٹیول کیلئے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان12ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گرانڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔میچز کے علاوہ پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شندور میلے میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں